• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خلا بازوں کی چین میں خلائی تربیت مکمل: سپارکو

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد — سپارکو
پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد — سپارکو

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خلائی تربیت مکمل کر لی۔ 

سپارکو کے مطابق یہ پاکستان کے خلائی پروگرام اور پاک چین شراکت داری میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 مشن کے ذریعے خلا میں جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تربیت مکمل کرنے والے دونوں امیدواروں میں سے ایک خلا باز مشن پر روانہ ہوگا، چینی خلائی ادارے نے شینزو 24 مشن کا باضابطہ لوگو جاری کر دیا ہے۔

سپارکو کے مطابق مشن کے لوگو میں پاکستان کا قومی پھول چنبیلی شامل کیا گیا ہے،  25 نومبر کو پاکستانی خلا باز خلا میں روانہ ہوں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید