• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کا 25 سے زائد اے آئی کمپنیوں کو نیشنل چیمپئنز کا درجہ دینے کا منصوبہ

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹرمپ انتظامیہ 25 سے زائد اے آئی کمپنیوں کو نیشنل چیمپئنز کا درجہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اس منصوبے کا مقصد امریکی کمپنیوں کو عالمی سطح پر کاروبار پھیلانے اور چینی حریفوں کے بہتر مقابلے میں مدد دینا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے ان کمپنیوں کو چپس اور دیگر ٹیکنالوجی کی برآمد کے لائسنس کی فوری منظوری مل سکے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق کمپنیوں کو بیرونِ ملک کاروبار کے فروغ کے لیے حکومتی اور مالی معاونت بھی حاصل ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید