• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ سے اسرائیل ایران کو کمزور، خلیجی ممالک کی طاقت کم کرنا چاہتا تھا: امریکی تجزیہ کار

امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن---فائل فوٹو
امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن---فائل فوٹو

امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام نہیں تھا بلکہ اسرائیل اپنے علاقائی مقاصد کے حصول کے لیے جنگ چاہتا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو کمزور کرنے، خلیجی ممالک کی طاقت کم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کا خواہاں تھا۔

کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ شروع ہونے سے چند روز قبل میں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس معاملے پر بات کی تھی، تاہم ٹرمپ کے جواب نے مجھے حیران کر دیا۔

کارلسن کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ آخرکار سب نے مرنا ہے، اس لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے اس سوچ کو مایوسی اور بے مقصدیت پر مبنی قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس نے ٹکر کارلسن کے اس مخصوص دعوے پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ٹرمپ نے کارلسن سمیت ایران کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق مختلف مؤقف رکھنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید