• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں شہریوں کا لیسکو کیخلاف دھرنا

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)خالد روڈ اور طارق روڈ کے درمیان صابری روڈ کے مکینوں کے گھر کے اوپر سے محکمہ واپڈا کی 11ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن گزرنے  کیخلاف احتجاجی دھرنا  دیا  ہے  لیسکو واپڈا کے مقامی حکام کی بھی ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے جن کا کہنا ہے کہ مذکورہ شکایات پر کاروائی کا اختیارانہیں حاصل نہیںہے۔ ا نہوں نے ایکسئین سٹی اور ایس ڈی او سب ڈویژن سول لائنز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر  مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو شہری احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے اور ہمارا احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین