• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹی آنر 25 بازیابی آپریشن میں عملے کے 5 ارکان جاں بحق، تین پاکستانی شامل ہیں: دفتر خارجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی آپریشن کے دوران عملے کے 5 ارکان جاں بحق ہوئے جن میں 3 پاکستانی رفیع اللّٰہ، کاشف عمر اور محمود انصاری شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق ایم ٹی آنر25 کے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 پاکستانی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ایم ٹی آنر 25 کے بچ جانے والے عملے کو بحفاظت بندر بیلا پہنچا دیا گیا۔ جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے بندر بیلا روانہ ہوگئی ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکام صومالی حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن منتقلی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق بچ جانے والے پاکستانی عملے کی وطن واپسی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید