• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی انصاری کیلئے لڑکیاں دیکھا کرتی تھی، صبور علی

حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے رشتے کے حوالے سے صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بات پکی ہونے سے پہلے علی انصاری کیلئے لڑکیاں دیکھا کرتی تھیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں صبور علی نے بتایا کہ وہ اور علی بات پکی ہونے سے پہلے بہت اچھے دوست تھے اور علی کی بہن اداکارہ مریم انصاری انہیں ڈھکے چھپے الفاظ میں بھائی سے شادی کرنے کا بھی کہتی رہیں۔

صبور نے بتایا کہ وہ علی کو شادی کیلئے لڑکیاں دکھاتی تھیں اور خود گارنٹی بھی لیتی تھیں۔

صبور کا بتانا تھا کہ ایک دن مریم انصاری نے ان کی بہن سجل سے رشتے کے حوالے سے بات کی اور اچانک ہی ہم دونوں کی بات پکی کی رسم کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری کی  رواں برس یکم مئی کو بات پکی کی رسم ہوئی تھی، اپنے اس نئے رشتے کا اعلان دونوں فنکاروں کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کیا گیا تھا۔

تازہ ترین