• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کیخلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ کالعدم قرار

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ 

ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

خیال رہے کہ رمشا اقبال نے سیشن کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ رمشا اقبال کے بینک اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں 80 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔

عدالت نے پوچھا کہ آپ نے قرض دیا یا دوستی کے طور پر رقم جمع کرائی؟

وکیل نے بتایا کہ رمشا اقبال نے بیرون ملک جانا تھا، بینک اسٹیٹمنٹ کے لیے رقم جمع کرائی گئی، اداکارہ مومنہ اقبال کی ثاقب چدھڑ سے منگنی ہوئی تھی۔

عدالت نےپوچھا کہ آپ نے جو رقم بھیجی، کیا اس کی کوئی لکھت پڑھت بھی کرائی تھی؟ 

وکیل نے کہا کہ انہوں نے رقم امانت کے طور پر دی تھی، قرض کے طور پر نہیں تھی۔

رمشا اقبال کا مؤقف تھا کہ جن پیسوں کی بات کی جا رہی ہے، وہ رقم انہوں نے 2022ء میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لی تھی۔

قومی خبریں سے مزید