• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کا کیمرا، آپ کا سرکس ہے، جو کرنا ہے کریں: شان شاہد

شان شاہد---فائل فوٹوز
شان شاہد---فائل فوٹوز

اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے افراد کے شوبز میں آنے کے حوالے سے واضح مؤقف کا اظہار کیا ہے

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف آن لائن مقبولیت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں۔

شان شاہد نے کہا ہے کہ میں فلم یا ٹیلی ویژن میں کسی کی کاسٹنگ کا فیصلہ نہیں کرتا اور ہر شخص اپنی مرضی سے جو چاہے کر سکتا ہے۔

اداکار نے کہا ہے کہ آپ کا کیمرا، آپ کا سرکس ہے، جو کرنا ہے کریں، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میرا اس پر کوئی اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے کسی شخص کو یہ سمجھانا مشکل ہوتا ہے کہ اس کی شہرت مستقل کیریئر میں تبدیل نہ بھی ہو، کیونکہ ابتدائی شہرت بہت طاقت ور ہو سکتی ہے لیکن مناسب تربیت کے بغیر زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی۔

شان شاہد کے مطابق اگر کوئی شخص کسی فن یا شعبے کی بنیادی تربیت حاصل کیے بغیر اسی شعبے میں کامیاب ہو جائے تو یہ ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی مقبولیت ختم ہونے کے بعد بعض تخلیق کار یہ سوچ سکتے ہیں کہ ان کا کیریئر صرف ایک، ڈھائی یا 3 سال تک ہی کیوں چلا۔

انہوں نے لیجنڈری گلوکار مہدی حسن اور نور جہاں کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ آج بھی ان کے گانے سنتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے فن پر عبور حاصل کیا تھا اور موسیقی، سُر اور راگ کو سمجھا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید