• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کر لی، تحریری حکم جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کر لی ہے، اس سے متعلق تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، وفاقی محتسب اور صدرِ پاکستان کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ وفاقی محتسب پنشن اہلیت کے قانونی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کر سکتے، قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے کو پنشن نہیں دی جا سکتی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کے تحریر کردہ 12 صفحات کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنشن کی درخواست مسترد ہونا بذاتِ خود بدانتظامی نہیں، قانونی اہلیت کے تنازع کو محض بدانتظامی کا نام دے کر محتسب کا دائرۂ اختیار نہیں بڑھایا جا سکتا۔

عدالت کے مطابق پنشن کے لیے عمومی طور پر کم از کم 15 سال کی شراکت درکار ہے، جبکہ درخواست گزار جاوید اقبال بھٹی کی بیمہ شدہ ملازمت 6 سال سے بھی کم تھی، یکم جولائی 2008ء سے بیمہ شدہ ہونے کے باعث انہیں 5 سال کی خصوصی رعایت بھی حاصل نہیں تھی۔

عدالت نے واضح کیا کہ پہلے دی گئی 48 ہزار روپے کی اولڈ ایج گرانٹ پنشن کا حق پیدا نہیں کرتی۔

قومی خبریں سے مزید