• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے: کیپٹن (ر) محمد صفدر

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مذاکرات کبھی غیر مشروط نہیں ہوتے، ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کے اصول پر ہوتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے، بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی ہر بات میں وزن ہوتا ہے، ان سے بھی مذاکرات کیے جائیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارا مطالبہ ہے جس کے لیے بڑی قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے صوبے کے عوام کو ہی تکلیف ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید