• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ملزم غیرملکی کرنسی اور اہم شواہد سمیت گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں غیرقانونی ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو غیرملکی کرنسی اور اہم شواہد سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سی بی سی کراچی کی ٹیم نے کارروائی کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس دوران ملزم کے قبضے سے ایسے موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں مبینہ ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسیاں اور پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ 

قومی خبریں سے مزید