• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 7 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائی میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید