• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) آصف سندھیلہ کا آواز انسٹیٹیوٹ کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی کے سابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل (ر) محمد آصف سندھیلہ نے آج آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز (AIMS) کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر AIMS کے ممبر بورڈ آف گورنرز سید نثار مہدی اور ریکٹر AIMS ڈاکٹر نصرت ادریس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران ایڈمرل (ر) محمد آصف سندھیلہ نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور AIMS میں جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں، طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے اقدامات اور مجموعی تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔