• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ارکان اسمبلی مبینہ اغوا یا گرفتار ہوچکے ہیں، اسپیکر بابر سلیم سواتی

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 11 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اب تک مبینہ اغوا یا گرفتار ہوچکے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بابر سلیم سواتی نے کہا کہ مبینہ اغوا یا گرفتار ارکان میں 8 ایم پی اے اور 3 ایم این اے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ اغوا صوبائی وزراء میں فضل شکور اور ڈاکٹر امجد علی شامل ہیں، عبدالسلام آفریدی، محمد ریاض بھی مبینہ طور پر اغوا ہوئے ہیں۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ایم پی اے سلطان روم، یامین خان اور محمد اعظم خان بھی لاپتا ہیں جبکہ فتح الملک ناصر اور داورکنڈی کی مبینہ گرفتاری کی اطلاع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی فضل خان اور زبیر خان بھی مبینہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، ہم پارٹی اراکین کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید