پاکپتن میں بارش کے دوران 2 مقامات پر گھروں کی چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے دوران چھت گرنے کا پہلا واقعہ چک 58 ایس پی میں پیش آیا، جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 70 سالہ علی اور 58 سالہ محمد اسلم جاں بحق ہو گئے۔
اُدھر محلہ عیدگاہ پاکپتن میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 52 سالہ حبیب احمد اور اس کی 50 سالہ بیوی یاسمین زخمی ہو گئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔