پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔