عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خط تحریر کیا ہے۔
خط میں سعودی عرب میں حالیہ حملوں پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
ایمل ولی نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ مسلم دنیا کے لیے باعث تشویش ہے۔ جانی نقصان سے بچنے کے لیے مذاکرات، تحمل اور ذمہ دارانہ قیادت ضروری ہے۔
ایمل ولی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جائے، عوامی نیشنل پارٹی مشکل گھڑی میں سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے۔