پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی پر اتفاق ہوا، وزیر اعلیٰ نے کہا ہم نہیں ہونے دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزاہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے بہتر مفاد میں کام کیا ہے۔
شازی مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے کام کیا۔ آج پاکستان کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے اور یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے بڑے اقدامات اٹھائے اور قربانیاں دیں۔ پاکستان کے نہتے لوگوں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جانیں قربان کیں۔
شازی مری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں ایمرجنسی پر اتفاق ہوا مگر وزیراعلیٰ نے کہا ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ کاش پی ٹی آئی کی قیادت سمجھ جاتی اور اس آپشن پر نہ جانا پڑتا۔