خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین نے زبردستی فیڈر آن کر لیا۔
پیسکو ذرائع کے مطابق مظاہرین پوری رات گرڈ اسٹیشن پر بیٹھے رہے اور صبح 5 بجے واپس گئے۔
پیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈر پر بجلی کی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے87 فیصد لاسز ہیں۔
پیسکو ذرائع کے مطابق زبردستی فیڈر آن کروانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔