• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: موسم سرما میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن آ گیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں اسکولوں کے نئے اوقات کار 16 اکتوبر سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔

سنگل شفٹ والے اسکول پیر تا جمعرات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے 1 بج کر 30 تک کھلیں گے، جمعے کے دن ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے اسکول پیر تا جمعرات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں شام کی شفٹ دن 1 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 4 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کو ڈبل شفٹ والے اسکول 2 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید