اسرائیل نے آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی جاسوسی کا انکشاف کیا ہے۔
سائبر واچ ڈاگ کمپنیوں "سٹیزن لیب" اور "کونفیانٹ" کے مطابق اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی "ڈسکور ٹیک" نے آن لائن اشتہارات سے نہ صرف صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا بلکہ اہداف کی ٹریکنگ بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق "ڈسکور ٹیک" نے اسرائیلی جاسوس کمپنی "کینڈیرو" کو امریکی سرچ انجنز گوگل، کومکاسٹ، اور روسی سرچ انجن "یانڈیکس" سمیت دیگر سرچ انجنز پر چلنے والے اشتہارات تک لامحدود رسائی دی۔
ان رپورٹس سے ان شبہات کو تقویت ملی کہ آن لائن اشتہارات پرائیویسی کا تحفظ نہیں کرتے۔ ریسرچرز کے مطابق آن لائن ایڈورٹائزمنٹ اب ریاستوں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور دیگر کے لیے "منظم سیکورٹی تھریٹ" بن چکی ہے۔