• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی جوان ہوں تیسرا دور بھی ہمارا، پی پی میں کام کرتا رہوں گا، قائم علی شاہ، خیر پور آمد پر بھرپور استقبال

سکھر(بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ میں ابھی  جوان ہوں، جوان جذبے کے تحت پیپلزپارٹی میں کام کرتا رہوں گا، اپنے 8سالہ دور میں سندھ میں قیام امن اور صوبے کی خوشحالی کا کام کیا، سندھ میں آنے والا تیسرا دور بھی ہمارا ہوگا،خیرپورآمدکےموقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا بھرپور استقبال کیا گیا،  واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سکھر ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں سے انہیں وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے خیرپور لے جایا گیا، سابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید قائم علی شاہ کا  وی وی آئی پی پروٹوکول بر قرار رہا،  15پولیس موبائلوں سمیت 45گاڑ یو ں کا قا فلہ خیرپورلیکر پہنچا،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی شان و شوکت عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی برقراررہی،ایئرپورٹ آمد کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو گاڑیوں کے بڑے قافلے میں خیرپور لے جایا گیا، اس قافلے میں 15پولیس موبائلوں سمیت 45گاڑیاں شامل تھیں اور سابق وزیراعلیٰ سندھ کو وی وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ سے خیرپور لے جایا گیا، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر سٹی بائی پاس سمیت دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سکھر ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں سے انہیں وی آئی پی پروٹوکول کے ذریعے خیرپور لے جایا گیا، علا وہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ میں ابھی  جوان ہوں جوان جذبے کے تحت پیپلزپارٹی میں کام کرتا رہوں گا اپنے 8سالہ دور میں سندھ میں قیام امن اور صوبے کی خوشحالی کا کام کیا سندھ میں آنے والا تیسرا دور بھی ہمارا ہوگا وہ وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفی دینے کے بعد اتوار کو پہلی بار خیرپور پہنچنے پر بڑے جلوس و جلسے سے خطاب کر رہے تھے سید قائم علی شاہ کو سکھر سے سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس  میں جیلانی ہاؤس لایا گیا راستے میں ببرلو ،کرم آباد،ٹھیڑی  اور دیگر مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی ایم این اے، میونسپل کمیٹی خیرپور کے بلا مقابلہ منتخب چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی ،انجمن تاجران خیرپور کے صدر لالا غفار شیخ ان کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے سید قائم علی شاہ کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی سمندر ہے مخالفین پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے سندھ میں مخالفین نے ہمیشہ شکست کھائی ہے 2018 کے عام انتخابات میں بھی مخالفین کو مثالی شکست ہوگی ہم سندھ میں تیسری بار حکومت بنائیں گے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ اپنے 8سالہ دور میں انہوں نے محکمہ تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ  دی تعلیم کا معیار بلند کیا کراچی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں نئے  تعلیمی ادارے اور نئے اسپتال کھولے تھر میں قحط و خشک سالی ختم کرنے کے لیے کام کیا خیرپور کو ایجوکیشن سٹی بنایا خیرپور سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے اکنامک زون منظور کرایا خیرپو ر میں میڈیکل کالج،انجنیئرنگ کالج،ایگریکلچر کالج،5سو بستر کا جدید اسپتال قائم کیا اور دیگر منصوبے دیئے خیرپور سمیت سندھ کی ترقی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھوں گا  انہوں نے کہاکہ آج کا استقبال اور تاریخی جلوس دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھا ہے او ر مزید خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے وہ پیپلزپارٹی کا گراف مزید بلند کرنے کی جدو جہد جاری رکھیں گے بعدازاں جیلانی ہاؤس میں سید قائم علی شاہ نے معززین شہر پرانے دوستوں ہمدردوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی۔
تازہ ترین