• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ریبیز کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، رواں سال جناح اسپتال میں 11واں کیس رپورٹ

کراچی میں ریبیز کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، حیدرآباد کے 38 سالہ رہائشی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں مریض میں ریبیز کی علامات پائی گئیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو چار ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، اسپتال لائے جانے کے بعد اسے ریبیز ویکسین کی ایک خوراک بھی دی گئی، تاہم مریض جانبر نہ ہوسکا۔

ذرائع جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ رواں سال اسپتال میں ریبیز کا یہ 11واں کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ انڈس اسپتال میں بھی رواں سال ریبیز کے 29 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صحت سے مزید