اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر انہیں کسی کو برطرف یا بری نہیں کرنا، حکومت کو اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آنے والے نااہلی کے ریفرنسوں پر فیصلہ کرنے کے تین راستے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 30دنوں تک فیصلہ نہیں کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا ،اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ریفرنسوں پر فیصلے کی تیاری کررہے ہیں۔