• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: باپ سمیت 2 افراد کا قتل، 2 بیٹے اور ماں گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حافظ آباد میں کلہاڑی کے وار کر کے باپ اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے دونوں بیٹوں اور ان کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فواد احمد کے مطابق گزشتہ روز حافظ آباد میں کولو تارڑ کے علاقے میں دونوں ملزمان نے ماں کے اکسانے پر باپ اور اس کے دوست کو قتل کر دیا تھا۔

دونوں افراد کے قتل کا مقدمہ گزشتہ رات مقتول نذیر احمد ہنجرا کے بیٹے محمد طیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول نذیر احمد ہنجرا مقتول محمد صدیق اور اس کے بیٹوں کے درمیان زمین کے تنازع پر صلح کروانے کے لیے آیا تھا۔

صلح کی کوشش کے دوران چاروں افراد میں تکرار ہوئی اور ملزمان نے اپنی ماں کے اکسانے پر  کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے باپ محمد صدیق اور اس کے دوست نذیر ہنجرا کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں دونوں بیٹوں اور ان کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید