لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالحنان، مصطفیٰ اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کو حادثہ ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔