انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاداب خان کا غصے میں لیا گیا ری ویو کام کرگیا۔
میچ کے دوران امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا تو شاداب خان نے آؤٹ ہونے کا غصہ کریز پر بیٹ پٹخ کر نکالا۔
44 اوورز کا گیم ہوچکا تھا، شاداب خان 97 رنز بناچکے تھے، وہ جاتے جاتے بھی ری ویو لینا نہیں بھولے تھے۔
ری ویو میں گیند بیٹ سے ٹکراتی دیکھ کر تھرڈ امپائر نے شاداب خان کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔
نئی زندگی ملنے کے بعد شاداب خان اور حارث رؤف نے بقیہ 21 رنز حاصل کیے اور پاکستان کو تاریخی فتح دلا کر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پہنچا دیا۔
شاداب خان نے آج کے میچ کے دوران ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 1 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے، انہوں نے سنگ میل 74 میچز میں عبور کیا ہے۔