• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس نمبر 10 کیلئے کچھ بہت ہی خاص کیسز اکٹھے ہو رہے ہیں: صبا قمر نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے نئے ڈرامے’کیس نمبر 10‘ کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں میں تجسس بڑھا دیا۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف میزبان تابش ہاشمی، صحافی شاہ زیب خانزادہ اور ہدایت کار دانش نواز کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں انتہائی خوشگوار موڈ میں تابش ہاشمی، شاہ زیب خانزادہ اور دانش نواز کے ساتھ نئے ڈرامے ’کیس نمبر 10‘ کی تیاریوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔


صبا قمر نے یہ تصاویز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ کیس نمبر 10 کے لیے کچھ بہت ہی خاص کیسز اکٹھے ہو رہے ہیں۔

یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداح اس تجسس میں مبتلا ہو گئے کہ تابش ہاشمی اس ڈرامے میں کس نوعیت کا کردار ادا کریں گے اور دونوں فنکاروں کی اسکرین پر کیمسٹری کیسی ہو گی؟

اس سے قبل صبا قمر نے ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘ میں سحر معظم کا کردار ادا کیا تھا، جس میں ایک متاثرہ خاتون کو طاقت ور کاروباری شخصیت کے خلاف انصاف کی جنگ لڑتے دکھایا گیا تھا۔

اس ڈرامے کو بھرپور پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد شاہ زیب خانزادہ اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے اس نئے پروجیکٹ سے ناظرین کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید