• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کے اقوام متحدہ میں بے بنیاد الزامات مسترد کردیے

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد الزامات مسترد کردیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بےبنیاد الزامات پاکستان کے نمائندے نے اُسی اجلاس میں مؤثر انداز میں مسترد کیے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کے الزامات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت ہیں، پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے خلاف بھارت کی مخالفت واضح ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سرپرستی اور حمایت کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت پاکستان میں ترقیاتی عمل متاثر اورمقامی آبادی کو قدرتی وسائل کے فوائد سے محروم کرناچاہتا ہے، پڑوسی ملک نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنے کا غیرقانونی اقدام کیا۔

قومی خبریں سے مزید