• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، بابا لاڈلہ کے بیٹے سمیت 4 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے لیاری  میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن شاہ جہاں خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلا کا بیٹا شریف بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم شریف نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا، ویڈیو بنائی، ملزمان کے خلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید