• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہر میٹنگ کا مرکز و محور پاکستان کے عوام ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہر میٹنگ کا مرکز و محور پاکستان کے عوام ہیں۔

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے عطا تارڑ اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام نے 100ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کی کامیابی کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے گئے، وزیراعظم کی ہر میٹنگ کا مرکز و محور صرف پاکستان کے عوام اور ان کی فلاح و بہبود ہوتی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوال ہوتا ہے پاکستان میں معاشی استحکام تو آگیا لیکن عوام کو فوائد کب پہنچیں گے، جتنی بھی مالی گنجائش ہوئی، کوشش رہی کہ عام آدمی کو فائدہ دیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید