سندھ حکومت نے 5 پی ایس پی افسران کو بلوچستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی سے وفاقی حکومت کو تحریر کیے گئے خط میں حکومت سندھ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط میں 5 ایس ایس پیز کی خدمات برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت سے مشاورت کیے بغیر افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ ان ایس ایس پیز میں حیدر آباد کے شاہزیب چاچڑ، ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق، ایس ایس پی سکھر احمد فیصل، ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب میمن شامل ہیں۔
حکومت سندھ کے مطابق تبادلہ سول سروس رولز 1954 اور سندھ رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔
خط کے متن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر افسران کو ریلیو کرنے سے روک دیا گیا ہے۔