• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان:محکمہ ٹیکسیشن کا پراپرٹی سروے شروع، جلد ٹیکس نفاذ ہوگا

Balochistan Excise And Taxation Department Property Survey Starts Tax Imposed Soon
بلوچستان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے۔ سروے مکمل ہونے کے بعد جلد صوبے میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا ۔

یہ بات سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حامد الکریم نے قائمہ کمیٹی برائے مالیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،بورڈ آف ریونیو اینڈ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں بتائی ۔

سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹروہیکل ڈائریکٹوریٹ میں کسٹمر سروس سینٹر کے قیام کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ طویل عرصے سے لوگوں پر واجب الادا ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو متعارف کرایا جائے گا ۔
تازہ ترین