• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی وینس نے جینسن ہوانگ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا: وائٹ ہاؤس کے اتحادیوں کا دعویٰ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جینسن ہوانگ---فائل فوٹوز
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جینسن ہوانگ---فائل فوٹوز

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کمپنی کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی دوبارہ تقرری پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق جینسن ہوانگ نے ایک مبینہ چینی جاسوس خاتون سے ناجائز تعلقات کے الزامات اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے بعد رواں ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے ہفتے کے اختتام پر ہوانگ کی واپسی کے لیے کوششیں کیں، دونوں رہنماؤں کا خیال تھا کہ جینسن ہوانگ کے خلاف قانون شکنی یا قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے شواہد ناکافی ہیں۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور وینس جینسن ہوانگ کو امریکا کی مصنوعی ذہانت کی صنعت کے لیے اہم سمجھتے ہیں، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے ایسے ماڈلز کی ترقی میں جن کا بنیادی نظام عام استعمال کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

دی نیوز کے مطابق جے ڈی وینس نے سلیکون ویلی سے اپنے دیرینہ روابط استعمال کرتے ہوئے کمپنی کے بورڈ کو جینسن ہوانگ کی بحالی پر قائل کرنے میں مدد دی۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو میں بھی اس معاملے میں نائب صدر کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے ڈی وینس نے اس سلسلے میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔

بعد ازاں اینویڈیا نے جینسن ہوانگ کی دوبارہ بطور سربراہ تقرری کی تصدیق کر دی۔

اینویڈیا کے مطابق بورڈ نے اعلیٰ امریکی حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جینسن ہوانگ کی واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید