• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تورغر: گاڑی کھائی میں جاگری، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر میں ایک مسافر گاڑی کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ تورغر میں کنڈو کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید