• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم میرے ساتھ رابطے میں رہے، ان کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان میرے ساتھ رابطے میں رہے کہ عوام کو مزید کیا ریلیف دے سکتے ہیں، ان کا شکرگزار ہوں کہ یہ تشریف لائے۔

جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو علم ہے ایران امریکا جنگ شروع ہوئی تو تیل کی قیمتیں بڑھیں، ہم نے فوری طور پر عوام کے ریلیف کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا، ہم نے سبسڈی میں ایک خطیر رقم کا اعلان کیا، دو کروڑ افراد اس ریلیف پیکیج سے مستفید ہوئے ہیں، 800 سی سی تک گاڑی کو پیٹرول پر سبسڈی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اسحاق ڈار لیڈ کر رہے ہیں، اس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم شامل ہیں، جماعت اسلامی کی تجاویز پر غور اور عمل کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے جو ریلیف ملا وہ ابھی کافی نہیں ہے، بجلی، آئی پی پیز کا معاملہ ہے، تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو مہنگائی بڑھتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ اس میں مزید ریلیف کے لیے کام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید