پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی، پی پی پی چیئرمین کو مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا، خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا، پی پی پی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔