• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں میڈیا ہاؤسز پر حملے سے آگاہ ہیں، مارک ٹونر

Know The News Of Attacks On Media Houses In Pakistan Mark Toner
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکرات کریں ۔ پاکستان میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی خبروں سے آگاہ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، خطے کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے دونوں ملک تحمل سے کام لیں۔

مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سی ٹی بی ٹی پر دستخط کی پیش کش کا جواب بھارت کو دینا ہے،تاہم اس کی عملی صورت یہی ہے کہ دونوں ممالک سی ٹی بی ٹی پر دستخط کردیں۔

ایک سوال کے جواب پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے متحدہ کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، میڈیا ہاؤس پر حملوں اور متحدہ کے مرکز نائن زیرو کو سیل کیے جانے کی خبروں سے آگاہ ہیں ۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں تنقید کی حوصلہ افزائی کی جانے چاہئے، تنقید کرنے والی آوازوں کو خاموش نہیں کرانا چاہئے، آزاد رائے اور تنقید سے جمہوریتیں مضبوط ہوتی ہیں تاہم کسی بھی قسم کا اظہار پرامن طریقے سے ہونا چاہئے ۔
تازہ ترین