پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاست میں مائنس ون کے جتنے تجربات ہوئے وہ پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے حوالے سے سینیٹر اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ ایک رات میں کوئی سیاست سے باہر نہیں ہو جاتا،قائد ایم کیو ایم نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اردو بولنے والوں کو بھی ان کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی ہے ۔