خیرپور (بیورو رپورٹ) سینٹرل جیل خیرپور میں قید مسلم لیگ فنکشنل کے یونین کونسل شاہ بھنگیو کا وائیس چیئرمین وڈیرہ قادر بخش پھلپوٹوکی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے باعث وہ انتقال کر گیا۔ وڈیرہ قادر بخش ایک مقدمے میں سینٹرل جیل خیرپو رمیں قید تھا جس کی اچانک طبیعت خراب ہونے بعد انہیں سول اسپتال لے جایاجا رہا تھا کہ انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔ قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد وڈیرہ قادر بخش کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی لاش گوٹھ ڈانورو میں ان کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔