• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہیرو ایڈونچر فلم’گارڈیئنز‘کا ٹریلر جاری

Russian Action Hero Movie Guardians Trailer Release
ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ روسی سینما کی تیار کردہ ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو ایڈونچر فلم ’گارڈیئنز‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

آرمینیا کے ہدایتکارسیریک اینڈریاڈکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم روسی سرد جنگ میں سر گرم سوویت سپر ہیروز کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جومختلف قومیتوںسے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کی سلامتی کیلئے ایک ساتھ لڑتے ہیں۔

پیٹریوٹ نامی یہ گروپ برسوں اپنی غیر معمولی طاقتوں کو چھپانے کے بعد اس وقت منظرِ عام پر آتے ہیں اور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

میکس اولین ، سیریک اینڈریاڈاورولادیمیر پولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارسیبیسٹیئن سیسک، سینسر میدیدیو، الینا لینینا، ولیریا شیکارنڈو اوراینٹن پنپشنی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔

20ملین ڈالر لاگت سے بننے والی سنسنی ، ایڈونچر اور غیر معمولی طاقت کے مالک سپر ہیروز کے گِرد گھومتی یہ فلم آئندہ سال23فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین