• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی، داعش، خراساں سے نمٹنے پر زور

پاکستان اور امریکا کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش، خراساں سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔

دفترخارجہ اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش اہم چیلنجز پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائیلاگ کے دوران خطے میں انسداد دہشت گردی سے متعلق موجودہ منظر نامے پر بات چیت ہوئی۔ پاک امریکا سینئر حکام نے انسداد دہشت گردی میں تعاون اور استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈائیلاگ میں تکنیکی مہارت، سرحدی سلامتی، ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی پر بات ہوئی۔

دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کا مقصد یو این اور عالمی انسداد دہشت گردی کے کثیرالجہتی فورمز کو مضبوط کرنا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق دونوں حکومتوں نے پُرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کےلیے حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی استحکام میں شراکت کےلیے پاک امریکا مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک امریکاانسداددہشت گردی ڈائیلاگ 10 مئی کو واشنگٹن میں ہوئے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کےلیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی ایلزبتھ رچرڈ نے امریکا کی نمائندگی کی۔

قومی خبریں سے مزید