• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ تعیناتیوں میں نظر انداز

مظفرآباد(نامہ نگار)متاثرین نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ مسائل کی دلدل میں پھنس گئے۔ منصوبوں پر کام شروع نہ ہو سکا ۔ ڈائریکٹر ایچ آر نے باہر سے من پسند تعیناتیاں کر ڈالیں۔ مقامی افراد نظر انداز۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نوٹس لیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان خود موقع کا دورہ کرکے معاملات حل کرائیں۔ متاثر ین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مہر علی بخاری ایڈووکیٹ ‘ حاجی لطیف ‘ نصیر قیوم ‘محمد نسیم مغل ‘ اقبال طاہر اور دیگر نے صحافیوںکو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈاکی طرف سے پراجیکٹ میں تعینات ڈائریکٹر ہیومین ریورس ممتاز علی خان نے سارا نظام یرغمال بنا کھار ہے اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیرستا ن سے غیر ریاستی افراد لا کر 20من پسند تعیناتیاں کر ڈالیں ۔معاہدے کے مطابق مقامی افراد کو تعینات کیا جانا تھا۔ یہی نہیں متاثرین کے تمام مسائل جوں کے توں پڑے ہیں ۔ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعظم نے 2سال قبل 2014ء میں رکھا تھا وہ ویسے ہی پڑے ہیں۔ کام شروع نہیں ہو سکا۔ متاثرین نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ وہ خود دورہ کرکے موقع ملاحظہ کریں اور معاملات کوکروائیں۔ وی ٹی آئی سمیت دیگر منتقل شدہ منصوبہ جات کو واپس لایا جائے۔ متاثرین کے منصوبہ جات پر کام شروع کروایا جائے۔
تازہ ترین