• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کیلئے چپل بنانا پشاور کے چپل سازکو مہنگا پڑ گیا

Kind Khans Peshawar Show Makers Under Investigation In Probe Of Deer Lather Show Making
بالی ووڈ پر راج کرنے والے سپر سٹار شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال کا چپل بنانا پشاور کے چپل سازاستاد جہانگیر کو مہنگا پڑ گیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے ہرن کی کھال سے بنا چپل قبضہ میں لے لیا۔

پشاور کے نمک منڈی بازار میں مشہور چپل ساز استاد جہانگیر نے بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے چپل تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خود انہوں نے ہرن کا شکار نہیں کیا بلکہ ہرن کی کھال بیرون ملک سے آتی ہے ۔ محکمۂ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر رپورٹ کے بعد چپل میکر سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

ابتدائی معائنہ میں چمڑہ ہرن کی کھال کا نہیں ہے تاہم حتمی معائنہ میں چمڑہ ہرن کی کھال کا ثابت ہونے پر چپل میکر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

استاد جہانگیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ جنگلی حیات حکام میرے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئے ہیں۔
تازہ ترین