• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی تقاریر کے بعد ملک کی صورتحال تشویشناک ہے،قمر زمان کائرہ

لالہ موسیٰ(نامہ نگار )  الطاف حسین نے اصل میں افواج پاکستان یا پاکستان کو نہیں بلکہ تحریک پاکستان اور تحریک پاکستا ن کے نتیجے میں بننے ولے پاکستان  اور اس میں شامل تمام لوگوں اور  ان کی جدوجہد کو گالیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات   چوہدری قمر زمان کائرہ نے ناروے سے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقاریر کے بعد  اس وقت ملک میں جو  صورتحال ہے وہ بڑی  تشویشناک ہے ۔ الطاف حسین  نے اس سے پہلے بھی پاکستان ، فوج  اور دیگر اداروں کے خلاف  ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں لیکن اس پرحکومت کا جورد عمل ہے وہ بڑا عجیب و غریب ہے  ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں کا الطاف حسین کے بیانات سے اظہار لا تعلقی الطاف حسین کے گناہ کو ختم نہیں کر دیتا  گالیاں دینا اور معذرتیں کر لینا یہ کو ئی اچھا وطیرہ نہیں ہے ،یہ ناقابل قبول ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جو ایم کیو ایم کے ورکرز اور پیروکار ہیں ان کو سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ الطاف حسین نے مسلح افواج کو یا پاکستان کو گالی نہیں دی  انھوں نے تحریک پاکستان کو بھی گالی دی ہے  اور جس بات پر آج تک ایم کیو ایم اور اردو سپیکنگ کمیونٹی کے لوگ ہمیشہ فخر کرتے رہے کہ پاکستان بنانے میں ان کے بزرگوں نے  اپنی عظیم قربانیاں دیں ہیں وہ شخص جو ان کے آبائو اجداد ، ان کی جدو جہد کو کو گالیاں دیتا ہے وہ پاکستان کو گالیاں دیتا ہے وہ ان کا دوست ہے کہ دشمن۔
تازہ ترین