راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ملک منیر احمد راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے،جمعہ کی صبح10بجے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکا خصوصی اجلا س صدر کنٹونمنٹ بورڈبر یگیڈ ئیر سید حسن رضا کی زیر صدارت بورڈ روم میں ہوا، اجلاس میں ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ،منتخب اور نامزد ممبرا ن بھی شریک تھے، ایک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملک عثما ن نے ملک منیر کا نا م بطو ر وا ئس پر یذیڈ نٹ تجویز کیا جس پر کمیٹی روم میں موجود منتخب ممبرا ن شاہد مغل ، ملک ساجد ، حافظ حسین احمد ملک ، ارشد قریشی ، حاجی ظفر اقبال ، ملک مسعود ، رشید خان اور محمد شفیق نے تا ئید کر تے ہو ئے کسان ممبر ملک منیر احمد کے حق میں ووٹ دیا جس پروہ باقی مدت کیلئے بلا مقا بلہ وا ئس پریذیڈ نٹ منتخب ہو گئے ، واضح رہے کہ اس سے قبل وا ئس پریذیڈ نٹ را جہ جہا نداد خا ن تھے جن کے خلاف 60روز قبل منتخب ممبران نے تحر یک عدم اعتما د لا کر ان کو وا ئس پر یذیڈ نٹ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔