ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار جیکی چن کو اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے بھارتی ہیروئن کی تلاش ہے جب کہ ہیروئن کی تلاش کیلئے ممبئی میں آڈیشنز بھی جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکارجیکی چن ، فلم اسکپٹ ریس کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں جس کیلئے انھیں ایک بھارتی اداکارہ کی تلاش ہے جس کیلئے بھارتی شہر ممبئی میں اداکارہ کی تلاش کے لیے آڈیشنز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کیلئے اب تک چند اداکارائیں آڈیشنز دے چکی ہیں جب کہ 2 اداکارائوں کو منتخب کیا گیا ہے، دیگراداکاروں کو بھی پرکھا جارہا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر جیکی چن فلم کے ہدایتکار رینی ہرلن سے بات چیت کے بعد ہی فائنل اداکارہ کا انتخاب کریں گے۔
واضح رہے کہ جیکی چن 2005 میں بننے والی فلم دی متھ میں بھارتی اداکارہ ملائیکہ شیراوت کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔