مردان ( نامہ نگار ) کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے سرکاری افسران پر زور دیا ہیے کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے نبھائیں بصورت دیگر غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لینے کیلیے صوبائی حکومت کو رپورٹ ارسال کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان عمران حامد اور ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان کے علاوہ مختلف محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران بھی موجود تھے ایک ہینڈ آوٹ کے مطابق کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی کام کے سلسلے میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائ حکومت نے تعلیم وصحت کے علاوہ زراعت کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام تر دستیاب وسایل بروہے کار لار ہےہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو حکومت نے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں