نوابشاہ(بیورورپورٹ)آبادگاروں اور محنت کشوں نے سکرنڈ شوگر ملز کی بندش اوربقایا جات کی عدم ادائیگی کیخلاف شوگر ملز کے گیٹ پر دھرنا دیا بعد ازاں مظاہرین ریلی کی صورت میں نوابشاہ پریس کلب پہنچے جہاں شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اعجاز علی زرداری،اللہ بخش عمرانی،غلام علی ملاح،سلیم چانڈیو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ سکرنڈ شوگر ملز نے گزشتہ چھ ماہ سے غیر قانونی طور پر مل کو بند کر کے 450 ملازمین کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا ہے جسکی وجہ سے محنت کش فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ مل انتظامیہ کی طرف ملازمین کے تنخواہوں کی مد میں6 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں جو ملازمین کو ادا نہیں کئے جا رہے۔