• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول کا تاریخی شہر جاتی انتظامی نااہلی کے سبب تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا، شہری سراپا احتجاج

سجاول ( نا مہ نگار )ضلع سجاول کاتاریخی شھر جاتی انتظامی نا ایلی اور منتخب نمائندوں کی بےحسی کے باعث مسائل کے بھینٹ  چڑھ کر تباھی کے دھانے پھنچ گیاہے شہر میں دس دنوں سے بجلی اور پانی کی عدم فراھمی کے باعث شہر یوں کی زندگی اجیرن بن گئ   یہے ، طویل ترین ساحلی پٹی پر مشتمل رقبے کے اعتبار سے سندھ کا سب سے بڑا اور تاریخی شہر    جاتی مسلسل کرپشن اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات کامنظر پیش کر رھاھے. جاتی کےشہر یوں  نے   بابو تھیم ، عبدالرشید مگٹھار، سومارشاہ کی قیادت میں احتجاج کرتے ھوئے کہا کہ جاتی کے حلقے سے منتخب نمائندے ہر دور میں وفاق اور صوبے کی اھم وزارتوں پر فائز رھےھیں لیکن جاتی کا کوئی مسئلہ  حل نہ ھو سکاھے.. ایک کروڑ 55لاکھ روپے ماھانہ بجیٹ کے باوجود شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ھوئے ھیں، واٹر سپلا ئی کا  تالاب  خستہ حال  اور  ڈرینیج کانظام ناکارہ  ہو گیا ھے. ایمرجنسی بنیاد پر کام آنے والی واحد فائربر یگیڈ کی گاڑی  خستہ حا ل ہے۔ شہر میں دس دن سے بجلی غائب اور پانی بند ھے.جاتی کربلا کامنظر پیش کر رھا ھے لیکن بااثر ٹاؤن آفیسر کافی دنوں سے  غائب ھے. ٹاؤن افسر کرپشن کے سنگین الزامات میں برطرف اور احتسابی اداروں کے ھاتھوں گرفتاری کے باوجود  انھیں دوبارہ تعینات کردیاگیا ھے. نیز گذشتہ آٹھ سال  سے جاتی شہر میں ترقیاتی کام کیے بغیر  بجٹ کرپشن کی نذر   ہو جا تا ہے۔ لیکن کوئی بھی عوامی نمائندہ کان دھرنے کو تیار  نہیں ہے۔. اور شہری آخرکار سڑکوں پہ نکل کر احتجاج پر مجبور ھو گئے ھیں .انھوں نے الزام عائد کیا کہ ٹاؤن  کمیٹی جاتی میں 400کے قریب سفید پوش خاکروب بھرتی کرکے  ا نہیں  سیاسی رشوت کے طورگھر بیٹھے  تنخوا ہیں دی جار ہی  ھیں جاتی کےشہر یوں نے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کی جانے والی لوٹ مار کی اعلی حکام اور احتسابی اداروں سے تحقیقات کامطالبہ کرتے ھوئے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ھے۔
تازہ ترین